جنسی استحصال کے مجرم چنمیا نند علاج کے لئے پی جی آئی میں داخل

0
1599

لکھنؤ:23 ستمبر(یواین آئی) قانون کی طالبہ کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار کئے گئے مرکزی وزیر و بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے سینئر لیڈر سوارمی چنمیا نند کو آج علاج کے لئے شاہجہاں پور سے لکھنؤ کے پی جی آئی لایا گیا۔

وہیں دوسری جانب سپریم کورٹ کی ہدایت پر اس معاملے کی جانچ کرر ہی ایس آئی ٹی کی ٹیم نے الہ آباد ہائی کورٹ کی خصوصی بنچ کو اس ضمن میں ابھی تک کی گئی اپنی پیش رفت رپوٹ پیش کر دی ہے۔

شاہجہاں پور کی جیل میں بند سوامی چنمیا نند کا شوگر کافی بڑھا ہوا ہے اور نہیں سینے میں درد کی شکایت ہے۔انہیں پی جی آئی کے کارڈیو لوجی ڈپارٹمنٹ کے انٹینسیو کیئر یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر پی کے گوئل نے کہا کہ چنمیا نند کے صحت کا بلیٹن جلد ہی جاری کیا جائےگا۔

ایس آئی ٹی کے سربراہ و انسپکٹر جنرل آف پولیس نوین اروڑا نے آج ہی ہائی کورٹ میں اس ضمن میں ابھی تک کی گئی پیش رفت رپورٹ پیش کی ہے۔اس رپورٹ میں پین ڈرائیو اور دیگر ثبوت پیش کئے گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here