اجتماعی عصمت دری: کلیدی ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کا بھتیجا گرفتار

0
126

بھدوہی:22فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں بی جے پی رکن اسمبلی سمیت دیگر ساتھ افراد پر اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں پولیس نے سنیچر کو ایم ایل اے رویندر ترپاٹھی کے بھتیجے کلید ی ملزم سندیپ ترپاٹھی کو گیان پورسے گرفتار کرلیا۔


گذشتہ دنوں وارانسی کی رہنے والی ایک بیوہ خاتون نے بھدوہی سے رکن اسمبلی رویندر ترپاٹھی ،ان کے بیٹے نتیش، بھتیجے سندیپ،ضلع پنچایت رکن سچن ترپاٹھی،دیپک تیواری،پرکاش تیواری،چندر بھوش تیواری پر اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ بھدوہی ایس پی نے معاملے کی جانچ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو سونپی تھی۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام بدن سنگھ نے گرفتاری کے بعد کہا کہ جانچ میں رکن اسمبلی ان کے دو بیٹوں اور دو بھتیجوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں اس لئے ایف آئی آر سے ان کے نام نکال دئیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزم سندیپ پر مختلف دفعات کے تحت کاروائی کی گئی ہے جبکہ نتیش کو دفعات 504،506 کے تحت ملزم بنایا گیا ہے ۔ابھی نتیش کی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے ۔
متأثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ سال 2014 سے ہی شادی کا دلاسہ دے کر سندیپ اس کی عصمت دری کررہا ہے ۔ ایک بار اس کا اسقاط حمل بھی کرایا گیا ہے ۔ اسمبلی انتخابات 2017 کے موقع پر اسے بھدوہی کے ایک ہوٹل میں رکن اسمبلی سمیت سبھی سات افراد نے باری باری اس کے ساتھ عصمت دری کی ہے ۔متأثرہ کے مطابق اسی مہینے 9 تاریخ کو جب اس نے سندیپ سے شادی کی بات کہی تو اس نے جانے سے مارنے کی دھمکی دی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here