گوتم بدھ نگر تصادم میں ایک لاکھ روپے انعامی بدمعاش گرفتار

0
500

گوتم بدھ نگر / لکھنؤ: اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور سورج پور تھانہ پولیس نے مشترکہ طور پر تصادم میں ایک لاکھ روپے کے انعامی بدمعاش منوج بھاٹی کو گرفتار کر لیا۔


تصادم میں انل دوجانہ گروہ کا شارپ شوٹر منوج اور ایس ٹی ایف کو کانسٹیبل سنیل کمار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے ترجمان نے جمعرات کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی رات قریب ساڑھے 11 بجے سورج پور علاقے میں چیکنگ کے دوران ایس ٹی ایف اور مقامی پولیس نے موٹر سائیکل سوار بدمعاش کو روکنے کی کوشش کی۔ خود کو محاصرے میں دیکھ کر بدمعاش گولی چلاتے ہوئے بھاگنے لگا۔

اس کی گولی سے ایس ٹی ایف کا کانسٹیبل سنیل کمار زخمی ہو گیا۔ اپنے دفاع میں پولیس نے بھی گولی چلائی، جس سے بدمعاش منوج بھاٹی زخمی ہو گیا۔ زخمی بدمعاش اور پولیس اہلکار کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منوج بھاٹی کے خلاف قتل، لوٹ وغیرہ کے 30 معاملے درج ہیں۔ یہ بدمعاش منوج چمن بھاٹی قتل میں بھی نامزد ہے اور کافی عرصے سے فرار چل رہا تھا۔ اس کی گرفتاری پر ایک لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔

گرفتار بدمعاش کے پاس سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ یہ بدمعاش دنكور علاقے کے نین سنگھ گاؤں کا رہنے والا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here