سیریز جیتنے کے بعد اس ماڈل نے کہا۔ دیپک چاہر کی گیند بازی دیکھ کرکھڑے ہوگئےرونگٹے

0
211

کرکٹ کی دنیا میں اب دیپک چاہر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ناگپور ٹی۔20 میچ میں انہوں نے ہیٹرک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

دیپک چاہر کے 7 رن دیکر 6 وکٹ لینے کے حیرت انگیز مظاہرے کی بدولت ٹیم انڈیا نے اس مقابلے میں 30 رن سے جیت درج کرکے تین میچوں کی سیریز2-1 سے اپنے نام کی۔ اس کے بعد سے ہی دیپک چاہر کے مظاہرے کی تعریف ہر جانب ہو رہی ہے۔ ایسا ہونا لازمی بھی ہے کیونکہ آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگس کے تیز گیند بازدیپک چاہر ٹی۔20 کرکٹ میں ہیٹرک لینے والے ہندستان کے پہلے کرکٹر ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں دیپک چاہر کا مظاہرہ بہترین رہا اور انہیں نہ صرف ناگپور ٹی۔20 میں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا بلکہ مین آف دی سیریز کا اعزاز بھی ملا۔ دیپک چاہر کے مداحوں میں ان کی بہن ماڈل مالتی چاہر بھی شمار ہوگئی ہیں۔ دیپک چاہر کی بہن پیشے سے ایک ماڈل ہیں۔ مالتی چاہر نے اپنے بھائی دیپک چاہر کے بہترین مظاہرے کے بعد ایک خاص پیغام سوشل میڈیا انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پوسٹ کیا ہے۔

ماڈل مالتی نے انسٹاگرام پر دیپک چاہر کے ہیٹرک لینے والے لمحے کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ مالتی نے لکھا ہے، ” آپ کی ہیٹرک اور ٹی۔20 کرکٹ کی بہترین کارکردگی پر مجھے فخر ہے۔ اب بھی میرے رونگٹے کھڑے ہورہے ہیں۔ آپ اور کامیابی حاصل کرو”۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here