ٹیم انڈیا کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک سوربھ گانگولی 23 اکتوبر کو مکمل طور پر بی سی سی کے نئے صدر بن جائیں گے۔
گانگولی نے ہمیشہ ہی ٹیم کو مشکل وقت سے نکالا ہے۔ انہوں نے ایک وقت بدلاؤ کے دور سے گزر رہی ٹیم انڈیا کوپھر سے مضبوط کیا تھا اور اب بی سی سی آئی کی شبیہ کو سدھارنے کی کوشش کریں گے۔
سابق ہندستانی کپتان نے پیر کو نامزدگی بھی داخل کردیا ہے۔ اور انہیں صدر کے عہدے پر کوئی بھی ٹکر نہیں دے رہا ہے۔ اب بس ان کے نام کا رسمی اعلان کرنا باقی ہے۔
اس درمیان بی سی سی آئی کی نئی فوج تیار ہوگئی ہے۔ آدھی راے کو سوربھ گانگولی اپنی نئی ٹیم کے ساتھ نظر آئے۔ انہوں نے بی سی سی آئی کی نئی ٹیم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
.تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی ٹیم اچھا کام کر سکتی ہے۔ ان کی نئی ٹیم کے ساتھ سابق بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر بھی نظر آئے۔ سابق کپتان نے اس موقع پر انوراگ ٹھاکر کا خاص شکریہ اداکیا۔
سوربھ گانگولی نے 65 سال پرانے ریکارڈ کی برابری کرکے بی سی سی آئی کے صدر عہدے کی کرسی حاصل کی ہے۔ دراصل گانگولی ایسے دوسرے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں، جوبی سی سی آئی کے مکمل مدت کارکے لئے صدربنائے گئے ہیں۔
اس سے قبل سال 1954 میں وجے نگرم کے مہا راج کمار ہندوستان کے پہلے ایسے سابق کپتان تھے، جنہیں بی سی سی آئی صدربنایا گیا تھا۔ انہیں وجی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔
Also read