لندن میں ہاردک پانڈیا کی سرجری رہی کامیاب، جانئے کرکٹ سے کب تک رہیں گے دور

0
228

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی پیٹھ کے نچلے حصے کی لندن میں سرجری کامیاب رہی ہے۔ ہاردک پانڈیا نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔ انہوں فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سرجری کامیاب رہی۔ دعا ؤں کیلئے ہر کسی کا شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی واپسی کریں گے۔ تب تک انہیں یاد کرتے رہئے۔

حال ہی میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ہاردک پانڈیا ٹیم کا حصہ تھے لیکن ٹیسٹ سیریز کیلئے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ اسی دوران ان کا یہ پرانا درد پھر سے ابھر کر سامنے آگیا تھا۔ پیٹھ کے نچلے حصے میں انہیں چوٹ گزشتہ سال ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران لگی تھی۔ حالانکہ چوٹ کے پھر سے ابھرنے سے پہلے وہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں بھی کھیلے تھے۔

سرجری کے بعد ہاردک پانڈیا طویل وقت کیلئے میدان سے دور رہ سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف آنے والی ٹی 20 سیریز میں بھی وہ میدان پر نہیں اتر پائیں گے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز تین نومبر سے شروع ہوگی۔ وہیں اس سال کی شروعات میں اس چوٹ کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ونڈے سیریز سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here