الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی پی اور پرنسپل سکریٹری کو طلب کیا

0
106

پریاگ راج:18 دسمبر(یواین آئی) الہ آباد ہائی کورٹ نے بجنور ضلع عدالت میں پیشی پر آئے قتل کے ملزم کی قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئےڈی جی پی اور پرنسپل سکریٹری(داخلہ) کو طلب کیا ہے۔

عدالت نے اس معاملے کا خود سے نوٹس لیتے ہوئے ریاست کے پرنسپل سکریٹری(داخلہ)ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سمیت اعلی پولیس افسران کو 20دسمبر تک طلب کیا ہے۔ جسٹس سدھیر اگروال اور جسٹس سنیت کمار کی بنچ نے ریاستی حکومت سے عدالتوں کی سیکورٹی میں اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ جب عدالتیں ہی محفوظ نہیں ہیں تو عام شہریوں کی سیکورٹی کی امید کیسے کی جاسکتی ہے۔ 17دسمبر کو سی جے ایم بجنور کی عدالت میں پیشی پر آئے قتل کے ملزم دو قیدیوں پر فائرنگ کر دی گئی تھی۔ اس حادثے میں ایک ملزم کی موت ہوگئی تھی جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے تھے۔ حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

عدالت نے بار کونسل اور بار اسوسی ایشن سے بھی عدالت میں اپنی تجویز دینے کی اپیل کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here