نربھیا کے چاروں مجرموں کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری: 22 جنوری کو صبح سات بجے پھانسی دی جائے گی

0
141

نئی دہلی ، 7 جنوری (یو این آئی) پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے سولہ دسمبر 2012 کی شب اجتماعی آبروریزی اور بعد میں اس کی موت سے ملک کو دہلا دینے والے اس بھیانک واقعہ کے چاروں مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے منگل کو ڈیتھ وارنٹ جاری کردیا۔

چاروں مجرموں پون ، ونئے ، مکیش اور اکشے کو 22 جنوری کی صبح 7 بجے پھانسی دی جائے گی ایڈیشنل سیشن جج ستیش کمار اروڑا نے سات سالہ پرانے اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے مجرموں کو ان کی قانونی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لئے 14 دن کی مہلت دی ہے۔

راجدھانی میں 16 دسمبر 2012 کی رات کو نربھیا دارالحکومت میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کے بعد بری طرح زخمی ہوگئی تھی۔ بعد میں وہ علاج کے دوران سنگاپور کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئی۔ فیصلہ سنانے کے وقت جج اروڑا ، جیل کے عہدیدار اور دونوں فریق کے وکیل کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ چاروں افراد کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

ان چاروں مجرموں کو ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے سے قبل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جج اروڑا کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ 13 ستمبر ، 2013 کو ، ساکیت عدالت نے ان چاروں مجرموں کو سزائے موت سنائی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here