اجتماعی آبروریزی کی متاثرہ نربھیا کی ماں نے سپریم کورٹ میں دائر کی مداخلت کی درخواست

0
217

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) دہلی میں 2012 کے اجتماعی آبروریزی کی متاثرہ نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کیس کے ایک مجرم اکشے کمار سنگھ کی نظر ثانی کی درخواست کے خلاف سپریم کورٹ میں مداخلت کی عرضی دی ہے۔

متاثرہ کی ماں کی طرف سے پیش ہوئے وکیل نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی ایک بنچ کے سامنے اس معاملے کا خصوصی ذکر کیا اور اس کیس کے ایک مجرم اکشے کی نظر ثانی درخواست کی مخالفت کی۔

عدالت عظمی نے ان کی درخواست منظور کر لی اور معاملے کی سماعت کے لئے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کی۔

عدالت نے گزشتہ برس نو جولائی کو تین دیگر قصورواروں پون، ونے اور مکیش کی نظر ثانی کی عرضیاں یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی تھیں کہ سال 2017 کی سزا پر نظر ثانی کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here