ملک سرحدوں پر نئے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے: فوجی سربراہ

0
118

نئی دہلی، 06 اپریل : فوجی سربراہ جنرل منوج مُکُند نرونے نے کہا ہے کہ ملک سرحدوں پر نئے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور فوجیوں کو سرحدوں پر ہونے والے واقعات سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے

ملک سرحدوں پر نئے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے: فوجی سربراہ

جنرل نرونے نے پیر اور منگل کے روز تملناڈو کے ویلِنگٹن واقع ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (ڈی ایس ایس سی) کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کالج میں 76واں اسٹاف کورس کرنے والے افسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔

انہوں نے،’مغربی اور شمالی سرحدوں پر ہوئے واقعات اور ہندوستانی فوج کے مستقبل کے روڈ میپ پر ان کا اثر‘ عنوان پر ایک لیکچر بھی دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کی سرحدوں پر نئے سرے سے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور طلبہ کو تمام واقعات سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔

ڈی ایس ایس سی کے کمانڈینٹ لیفٹینینٹ جنرل ایم جے ایس کہلوں نے فوج کے تینوں جزو کے درمیان انضمام پر پیشہ ورانہ فوجی تربیت کے خصوصی تناظر میں تربیتی سرگرمیوں اور نئی پہل کی شمولیت پر فوجی سربراہ کو اطلاع دی۔

فوجی سربراہ کو پیشہ ور فوجی تعلیم کے لیے ایکسلینس سینٹر کے بطور ڈی ایس ایس سی کے کردار کو بڑھانے کی سمت میں تربیتی نصاب اور ڈھانچہ جاتی ترقی میں کیے جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی اطلاع دی گئی۔ انہوں نے کووڈ-19 وبا کی رکاوٹوں کے باوجود تربیت کی بہت بہتر صورتحال قائم رکھنے کے لیے کالج کی تعریف کی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here