ملک میں یومیہ کیسز میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیس

0
138

نئی دہلی،6 مئی : ملک میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے4.12 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ یومیہ کیسز میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد ہے وہیں تقریباََ چار ہزار مریضوں کی موت ہو گئی

ملک میں یومیہ کیسز میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیس

اس دوران بدھ کے روز 19 لاکھ 55 ہزار 733 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 25 لاکھ ، 13 ہزار 339 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ یکم اپریل کو کورونا کے چار لاکھ 01 ہزار 933 کیسز درج کئے گئے جو دنیا بھر میں یومیہ کیسزمیں سب سے زیادہ تھے۔ اس کے بعد تین دنوں کی جزوی گرواوٹ کے بعد جمعرات کو ایک بار پھر 4.12 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز درج کئے گئے ۔

اسے بھی پڑھئے

کورونا کیسزخطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او

دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15.43 کروڑ سے زیادہ

ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کورونا روکنےکا ایک ہی طریقہ : راہل

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4،12،962 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 10 لاکھ 77 ہزار 410 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 35،66،398 ہوگئی ہے ۔ وہیں 3،29،113 مریضوں کے صحتیاب ہونے سےاب تک ایک کروڑ 72 لاکھ 80 ہزار 844 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اسی دوران 3980 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 2،30،168 ہوگئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here