گورنر دفتر سے شیعہ کالج تک پھیل گئی بدعنوانی : شمیل شمسی- Corruption spreads from Governor’s Office to Shia College: Shamil Shamsi

0
111

Corruption spreads from Governor's Office to Shia College: Shamil Shamsi

 

لکھنؤ۔4 مارچ ۔شمیل شمسی نے آج ایک بار پھر پریس کانفرنس کی جس میں شیعہ کالج میں تقرریوں میں بے ضابطگیوں کے معاملے کی زوردار آواز اٹھائی ، انہوں نے کہا کہ اب گورنر کے ذریعہ جواب طلب کئے جانے کے بعد کالج کے لوگ گورنر کو نئی حکمت عملی کے تحت پروگرام میں بلا رہے ہیں ۔جس کے بعد دونوں عملے کےان لوگوں کے مابین ایک بار پھر بدعنوانی کا کھیل شروع ہوگا جو اس کھیل میں شامل ہیں ،شمیل شمسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر گورنر اس پروگرام میں جاتےہیں تو نوکری کے نام پر ہونے والی بدعنوانی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ اگر شیعہ کالج میں دھاندلی کی اعلی سطح پر تحقیقات نہیں کی گئیں تو شمیل شمشی ہزاروں شیعہ نوجوانوں کے ساتھ پیر کے روز گورنر کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کریں گے ،۔شمیل شمسی کے ساتاھ موجود ہائی کورٹ کے وکیل شیلیندرسنگھ ر راجوت نے کہانے کہا کہ چونکہ شمیل ایک صحیح معاملے پر آواز اٹھا رہے ہیں جس میں قواعد و ضوابط کو طاق پر رکھ کر تقرری کی جارہی ہے۔ میں اس پورے معاملے کی غیرجانبداری تحقیقات میں قانونی طور پر شمیل کی مدد کروں گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here