ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں پھر اضافہ

0
94

نئی دہلی ، 20 مئی : ملک میں کوروناوائرس (کووڈ ۔19) کے یومیہ کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کے 2.76 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، تاہم اسی عرصہ کے دوران دوران 3.69 لاکھ سے زائد مریضوں نے اس جان لیوا وائرس کو شکست دی ہے۔ جبکہ تقریبا چارہزار لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں پھر اضافہ


کورونا کے یومیہ کیسز میں پھر اضافہ ، 24 گھنٹوں میں 2.76 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز اور3،874 ہلاکتیں – دریں اثنا ملک میں 11 لاکھ 66 ہزار 90 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اس طرح ملک میں اب تک 18 کروڑ 70 لاکھ نو ہزار 792 افراد کو کورونا وائرس ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔


جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2،76،070 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار 400 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران تین لاکھ 69 ہزار 77 مریض صحت مند بھی ہوئے جس کے بعد اب تک 2،23،55،440 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 86.74 فیصد ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here