ملک میں کورونا کی ایکٹیوکیسزکی شرح پونے تین فیصد سے نیچے

0
99

نئی دہلی:  ملک میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 98 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے، فعال کیسز میں مستقل کمی کے باعث اس کی شرح کم ہوکر تین فیصد سے نیچے آگئی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،021 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کوروناوائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ سات ہزار ہو چکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 21،131 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 97.82 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 95.83 فیصد ہے ۔ فعال کیسز کی تعداد 1389 سے گھٹ کر 2.77 لاکھ رہ گئی اور یہ شرح 2.72 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں ملک میں 279 کورونا مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،47،901 ہوگئی ہے اور اس کی شرح اب بھی 1.45 فیصد پر برقرار ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here