ووہان سے 324 مسافروں کے ساتھ دہلی پہنچا ایئر انڈیا کا طیارہ

0
159

نئی دہلی :  چین کے شہر ووہان سے 324 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایئر انڈیا کا خصوصی طیارہ آج صبح سات بج کر 24 منٹ پر دہلی پہنچا۔


چین میں نوول کورونا وائرس کے وبا ئی شکل اختیار کرنے کے پیش نظر حکومت نے اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چارٹرڈ پرواز سے لائے گئے تمام 324 مسافروں کو 14 دن تک مانیسر اور چھاؤلہ کیمپ میں خاص طور پر بنائے گئے کیمپوں میں رکھا جائے گا تاکہ وہ دوسرے لوگوں کے رابطے میں نہ آ سکیں۔

ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت کی باقاعدہ جانچ کرے گی۔
ایئر انڈیا کا بوئنگ 747 ڈبل ڈیکر جمبو طیارے جمعہ کو دوپہر بعد 1.17 بجے دہلی سے روانہ ہوا تھا اور ہندوستانی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح تقریباً ایک بجے ووہان سے واپسی ہوئی، پرواز میں رام منوہر لوہیااسپتال کے پانچ ڈاکٹر اور ایئر انڈیا کے ایک پیر میڈیکل اسٹاف کو بھی بھیجا گیا تھا. ووہان میں طیارے میں بورڈنگ سے قبل تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔

ووہان سے آئے مرد مسافروں کے لئے دہلی کے پاس مانیسر میں اور عورتوں کے لئے چھاؤلہ میں خصوصی کیمپ بنائے گئے ہیں۔ چونکہ وائرس کےانفیکشن کی علامات سامنے آنے میں 14 دن کا وقت لگ سکتا ہے، اس لئے 14 دن تک ان مسافروں کو آبادی سے دور رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں نوول کورنا وائرس کے 9800 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان میں 99 فیصد کیس چین کے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here