دنیا بھر میں کورونا وائرس : 53.09 لاکھ متاثرین ، 3.42 لاکھ ہلاک

0
104

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 24 مئی؛ عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ 19) کے کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں اور دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اب تک 3.42 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا کی زد میں آکر موت کی آغوش میں سما چکے ہیں۔


امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 53،09،698 ہوگئی جبکہ 3،42،078 افراد کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہاہے اور یہاں متاثرین کی تعداد میں مسلسل تیسرے دن چھ ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 1،31،868 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3867 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 54،441 لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here