نئی دہلی جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کوووڈ19سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ ، برازیل اور ہندوستان ہے جہاں ان تینوں ممالک میں اب تک اس وبا سے ساڑھے چھ لاکھ جبکہ دنیا میں اب تک 1,725,276 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکہ میں سب سے زیادہ تعداد 322،589 مریضوں کی کی موت ہوچکی ہے جبکہ برازیل میں 188،259 اور ہندوستان میں 146،111
ہلاکتیں ہوئیں ہیں ۔ جان لیوا وبا کورونا وائرس سے ان تینوں ممالک میں مجموعی طور پر 656،959 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک دنیا کے 191 ممالک میں 7 کروڑ 79 ہزار 578 افراد کو متاثر کیا جبکہ 1,725,276 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 82 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ 322،589 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔