کورونا وائرس کے ملک میں 24882 نئے کیسزاور140ہلاکتیں

0
75

نئی دہلی ، 13 مارچ : ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز میں اچانک تیزی آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24882نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں وہیں ہفتہ کے روز اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تقریباً 20 ہزارتھی ۔

کورونا وائرس کے ملک میں 24882 نئے کیسزاور140ہلاکتیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز کی رفتار میں کمی دیکھی گئی جبکہ 4785 ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔
اسی عرصے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 140 درج کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز یہ تعداد 117 ، جمعرات کو 126 ، بدھ کے روز 133 ، منگل اور پیرکو 97 ، 97 ، اتوار کو 100 ، ہفتہ کو 108 اور جمعہ کو 113 تھی۔

دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 82 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here