جرمنی میں کورونا وائرس سے دو افراد لقمہ اجل

0
158

فرینکفرٹ : جرمنی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے پیر کے روز اس کی تصدیق کی ہے۔


جرمنی کے مغربی صوبہ نارتھ رین۔ویسٹ فالیا (این آر ڈبلیو) کے ضلع ہنسبرگ میں ایک 89 سالہ خاتون اور ایک 78 سالہ مرد کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ جرمنی کے مقامی میڈیا نے اس کی تصدیق کی ہے۔ہنسبرگ کورونا وائرس سےسب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں اب تک کورونا وائرس کے 1112 واقعات کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 484 متاثرین این آر ڈبلیو میں ہی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here