کورونا وائرس:425افراد کی موت،2345نئے کیسز،37ہزار سے زائد متاثر

0
123

بیجنگ ،4فروری(یواین آئی)چین میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں۔کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداداب 425 ہو گئی۔


چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2 ہزار 345 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد37ہزار643 ہو گئی ہے۔ جن میں 2788افراد کی حالت نازک ہے۔ابھی تک 632لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔

امریکہ میں کورونا کے گیارہویں کیس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ریاست کیرالہ میں بھی تیسرا کیس سامنے آگیا ،تاہم چین سے باہر صرف فلپائن میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق 24 ممالک میں اب تک کورونا وائرس کی رپورٹ ہوچکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here