کورونا وائرس : ملک کی چار ریاستوں میں 74 فیصد ہلاکتیں

0
131

نئی دہلی، 23 اپریل : مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش اور راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان چاروں ریاستوں میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 500 ہو گئی ہے جو ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی کل اموات کا تقریبا 74 فیصد ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹرمیں 18 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعدادوہاں بڑھ کر 269 ہو گئی اور گجرات میں آٹھ مزید افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے ۔
مدھیہ پردیش میں چارمزید لوگوں کی موت کے بعد یہ تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے اور دہلی میں کورونا وائرس سے 48 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here