حج کے خواہش مند افراد کو کورونا ویکسی نیشن لازمی

0
189

ریاض: سعودی عرب نے حج کے خواہش مند افراد کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کی شرط لازمی قرار دے دی۔

حج کے خواہش مند افراد کو کورونا ویکسی نیشن لازمی

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ رواں سال حج کے خواہش مند افراد کو کورونا ویکسی نیشن لازمی کروانا ہوگی ورنہ حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی وزیر صحت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عازمین حج کو کورونا ویکسین لگانے کی ایک کمیٹی بنا دی ہے جو خواہش مند حضرات کو ویکسینیٹ کرے گی۔

وزیر صحت نے عازمین حج کو ویکسین لگانے کے لیے رضاکاروں کی بڑی تعداد مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رضاکار مکہ، مدینہ اور پورسٹ پر عازمین حج کو ویکسین لگائیں گے۔

سعودی وزیر صحت نے یہ نہیں بتایا کہ اس مرتبہ کتنے عازمین حج ادا کر سکیں گے یا پھر گزشتہ سال کی طرح خواہش مندوں کی تعداد محدود ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here