کورونا دنیا سے 2 لاکھ 70 ہزار زندگیاں لے گیا

0
106

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 13ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ وائرس 2 لاکھ 70ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا۔برطانیہ میں آج 539 افراد جان سے گئے، اموات 30 ہزار 600 سے زیادہ ہوگئیں جبکہ اٹلی میں بھی مجموعی اموات 30 ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔

اسپین میں اب تک 26 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے، روس میں ایک روز میں 11ہزار اور برازیل میں 9 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے، برازیل میں ایک ہی دن میں 600 اموات جبکہ بھارت میں مزید 104 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارت میں کل مریضوں کی تعداد 56 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

ادھر سعودی عرب میں 33ہزار اور متحدہ عرب امارات میں 16ہزار سے زائد مریض ہوگئے جبکہ بنگلادیش میں 12ہزار سے زائد مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here