کورونا وائرس کے شکار ہوئے معروف اداکار ٹام ہینکس

0
97

کینبرا : ہالی ووڈکے مشہورومعروف اداکار ٹام ہینکس اور انکی اہلیہ ریٹا ولسن مہلک کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کی زد میں آگئے ہیں ۔ٹام ہینکس نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی ۔انھوں نے ٹویٹ کیا،‘‘ ہیلودوستو،میں اور میری بیوی ریٹا اس وقت آسٹریلیا میں ہیں ۔

ہم لوگوں کو تھوڑی تکان محسوس ہورہی تھی اور ہلکا زکام جیسا تھا اور بدن میں دردتھا۔ریٹا کو کچھ بخار بھی تھا ۔جیسا کہ یہ احتیاط برتنے کا وقت ہے ،ہم لوگوں نے کورونا وائرس کے لیے ٹسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ۔’’انھوں نے مزید لکھا،‘‘ خیر ،اب ہم آگے کیاکریں ؟

ڈاکٹروں کی صلاح پر عمل کرنا ہوگا۔ہمارا علاج کیاجائیگا اور پوری طرح سے نگرانی میں رکھا جائیگا جب تک کہ لوگوں کے لے یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ابھی اس بارے میں اور کچھ نہیں کہنا ہے ۔ہم اپنے بارے میں آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے ۔

اپنا خیال رکھیں ۔’’ دوبار آسکر جیت چکے ٹام ہینکس نے ‘فاریسٹ گمپ ، ‘ سیونگ دی پرائیویٹ رائن ’، ‘کاسٹ اوے ’، ‘فلا ڈیلفیا’، ‘ اے بیوٹی فل ڈے ان نیبر ہوڈ’اور ‘کیپٹن فلپ ’ جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے ۔مسٹر ہینکس بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ‘ انفرنو’میں بھی کام کرچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اب تک کورونا وائرس کے 110معاملے سامنے آچکے ہیں اورع اس مہلک وائرس کی زد میں آکر دنیا بھر میں 4623لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 125841لوگ اس ورائرس سے زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here