Thursday, September 4, 2025
spot_img
HomeMarqueeبرطانیہ سے آئے طیارے کے عملے کے نو ممبران کی کورونا جانچ

برطانیہ سے آئے طیارے کے عملے کے نو ممبران کی کورونا جانچ

چنئی برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ (اسٹرین) کے پائے جانے کی رپورٹ کے درمیان یہاں انا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لندن سے پہنچی برٹش ایئرویز کارگو فلائٹ کے عملے کے نو ممبران کی کورونا جانچ کرنے کے بعد انہیں کورنٹائن مرکزمیں بھیج دیا گیا ہے۔
ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا کے نئے اسٹرین پائے جانے کی رپورٹ کے بعد مرکزی حکومت نے لندن سے آنے والی تمام پروازوں پر 31 دسمبر کے لئے پابندی عائدکردی تھی لیکن خصوصی اجازت لینے کے بعد کارگو طیاروں کو ہندوستان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
چنئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر آج صبح برٹش ایئرویز کی ایک کارگو پرواز کی آمد ہوئی جس کے بعد عملے کے تمام نو ممبران کی کورونا جانچ کرنے کے بعد انہیں کوارنٹائن مرکز بھیج دیا گیا۔
اس درمیان لندن سے برٹش ایئرویز کی آج صبح ساڑھے پانچ بجے آنے والی اور ساڑھے سات بجے ہی لندن روانہ ہونے والی پروازکو رد کردیا گیا۔
کورونا انفیکشن کے سبب دبئی سے انڈگو ایئر لائن کی ایک خصوصی پروازکو بھی منسوخ کردیا گیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular