کووڈ19 | کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں 20.57 فیصد اضافہ

0
91

نئی دہلی،24 اپریل(یو این آئی)ملک میں کورونا وائرس’کووڈ19‘ کے مریضوں کی شفا یابی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ روز491 مریضوں کے صحتیا ب ہونے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 4748 ہوچکی ہے جو 20.57فیصد ہے۔


وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ جس طرح سے کورونا کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے وہ کافی مثبت ہے اور مرکزی حکومت کی کوشش اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانا ہے اور ایسے ضلع جہاں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی بھی معاملہ نہیں آیا ہے انہیں گرین زون میں ہی برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج دن میں صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکز وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ریاستوں کے صحت کے وزرا کے گروپ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کر کےریاستوں کی جانب سے لاك ڈاون کو کامیاب بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے تئیں شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ملک میں جمعرات سے آج تک کورونا وائرس کے 1684 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل مثبت معاملوں کی تعداد بڑھ کر 23077 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل 718 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here