ڈنمارک میں کورونا سے متعلق پابندیوں میں 17 جنوری تک اضافہ

0
38
FILE PHOTO: General view of Bruuns Galleri, after government's decision to close department stores until January due to increasing coronavirus disease (COVID-19) cases, in Aarhus, Denmark December 17, 2020. Mikkel Berg Pedersen/Ritzau Scanpix/via REUTERS

مورمنسک:  ڈنمارک نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پابندیوں میں 17 جنوری تک اضافہ کردیا ہے۔
وزیراعظم میٹ فیڈرکسن نے ڈینیش میڈیا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تین جنوری تک ملک میں نافذ سخت پابندیوں کو 17 جنوری تک بڑھایا جارہا ہے‘‘۔
محترمہ فیڈرکس نے کہا کہ ملک میں ابھی بھی متاثرین کی تعداد زیادہ ہے۔
پابندیوں کے تحت شاپنگ مال، سیلون، مساج پارلر اور اسی طرح کے دیگر شاپس اور سینٹر اس کے علاوہ ان میں بار، ریستوران اور کیفے

بھی شامل ہیں یہاں صرف کھانا پیک کراکر لے جانے کا کام ہوگا۔ چھوٹے کرانا اسٹور اور فارمیسز کھلی رہیں گی۔
اس کے علاوہ طلبا اور اسکولی بچوں گھر پر ہی رہیں گے، سبھی طرح کے انڈور گیمس اور ثقافتی پروگراموں پر پابندی رہے گی۔ اس کے علاوہ سوئمنگ پل، فٹنس سینٹر، تھیئٹر، میوزم، لائبریری اور دیگر ادارے بھی نہیں کھولے جائیں گے۔ آؤٹ ڈور گیمس کے لئے لوگ 10 سے زیادہ کے گروپ میں یکجا نہیں ہوسکیں گے۔ نئے سال کے جشن کے لئے 10 سے زیادہ لوگ یکجا نہ ہونے کی سفارش کی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here