کورونا سے نمٹنے کے لئے سخت قدم ضروری:راہل- پرینکا

0
136

نئی دہلی،13مارچ(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن پھیلنے سے ملک میں خطرناک حالات پیدا ہوگئے ہیں،اس لئے وقت رہتے اس سے بچنے کے لئے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا‘‘میں پھر دہرانا چاہتاہوں کہ یہ کورونا بہت بڑا مسئلہ ہے ۔اسے نظر انداز کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے ۔اگر اس کورونا کے خلاف سخت قدم نہیں اٹھائے گئے تو ہندوستانی معیشت تباہ ہوجائے گی۔ حکومت اس کے خطرے کو سمجھنا چاہئے ۔

’’محترمہ واڈرا نے کہا‘‘آج دنیا کے تمام ملکوں سمیت ہندوستان بھی کورونا وائرس جیسی مہاماری کی زد میں ہے ۔ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے کچھ چھوٹی چھوٹی احتیاط سے ہم اس بیماری کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔آئیے مل کر اس مہاماری کو شکست دیں۔

’’اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤکے لئے پیغام دیا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کورونا کی علامات دکھیں یا کھانسی،بخار یا زکام جیسی کوئی پریشانی ہوتو فوراً ڈاکٹر کو دکھائیں اور ایسی حالت میں لمبا سفر نہ کریں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here