برطانیہ سے واپس آیا کنبہ کورونا پازٹیو،نئے وائرس کے شبہات

0
117

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں برطانیہ سے واپس لوٹے ایک کنبے کے اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق نے محکمہ صحت کے تشویش میں اضافہ کردیا ہے تو نئے وائرس کا نام سن کر دیگر افراد میں ہلچل سی مچ گئی ہے۔افسران کو شبہ ہے کہ کہیں یہ اسٹرین-2تو نہیں ہے۔ اس کی تصدیق کے لئے نمونے دہلی بھیجے گئے ہیں۔
برطانیہ سے واپسی کرنے والے اس تین رکنی کنبے میں ایک بچہ بھی پازیٹیو ہے۔ ان کے گھر میں آنے کے بعد شخص کے والدین و بھابھی کی رپورٹ بھی پازیٹیو پائی گئی ہے۔ پڑوس میں رہنے والے کنبے کے دیگر 9افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے محکمہ کے ماتھے پر شکن آگئے ہیں ۔
ٹی پی نگر علاقے میں للا پورا،شنکر ویہار کا ایک کنبہ 14دسمبر کو لندن سے میرٹھ آیا تھا۔ اس کنبے میں یہیں رہنے والی ایک خاتون میں وائرس کے علامات ملے جس کی انٹی جن جانچ پازیٹیو آئی ۔اس کے بعد لندن سے آئے جوڑے و دونوں بچوں کے ساتھ ہی کنبے کے دیگر سبھی افراد و پڑوس میں ہی رہنے والے ایک کنبے کا آڑٹی پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا۔
جمعہ کی شام جاری رپورٹ میں پہلے لندن سے آئے کنبے کی رپورٹ منفی بتا کر اطلاع لکھنؤ بھیج گئی ۔رات آٹھ بجے کے بعد پتہ چلا کہ لندن سے آئے کنبے میں تین افراد کے ساتھ ہی والد و بھابھی کی رپورٹ پازیٹیو ہے۔ماں کو دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔قریب رہنے والے ایک کنے کے نو افراد بھی متاثر پائے گئے ہیں۔
میرٹھ کے سی ایم او ڈاکٹر اکھلیش موہن نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے نو دسمبر کے بعد یورپ سے میرٹھ پہنچنے والے 44مسافروں کی رپورٹ دی تھی۔ ان میں سے 12یہاں سے ملک کے دوسرے حصوں میں جاچکے ہیں۔بقیہ 32میں سے 15کی جانچ رپورٹ جمعہ کی رات موصول ہوی ہے۔اس میں لندن سے آنے والے ایک ہی کنبے کی تین افراد کی رپورٹ پازیٹیو ملی ہے جس کے بعد ہلچل مچ گئی۔
اتنظامیہ نے تینوں مریضوں میں اسٹرین-2 کی جانچ کے لئے نمونے دہلی بھیجنے کی ہدایت دی ہے کنبے کو آئیسولیٹ کر کے محکمہ صحت کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ایک مسافر میرٹھ سے لندن لوٹ گیا جبکہ حیدرآباد و دہلی کے رہنے والے دس مسافروں کا پتہ میرٹھ کا دیا گیا تھا۔ جن کےبارے میں محکمہ صحت اطلاعات اکٹھا کررہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here