کورونا لاک ڈاؤن: بولی وڈ اداکار عرفان خان والدہ کے جنازے میں شرکت نہ کرسکے

0
108

بولی وڈ کے نامور اداکار عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا بھارت میں انتقال ہوگیا، تاہم اداکار ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 95 سالہ سعیدہ بیگم کا انتقال بھارتی شہر جےپور میں ہوا، اس دوران عرفان خان ملک سے باہر تھے اور بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنی والدہ کے جنازے میں شامل نہیں ہوپائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم ساز شوجت سرکار کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت دکھ کی بات ہے، میں نے اب تک عرفان خان سے بات نہیں کی‘۔

عرفان خان اور شوجت سرکار نے 2015 کی فلم ’پیکو‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اداکار ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی والدہ کی آخری رسومات کا حصہ بنے۔

کورونا وائرس کے باعث بھارت میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے 27 ہزار 892 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 872 افراد اس وائرس سے اب تک ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

جس کے بعد 2019 میں صحتیاب ہوکر وہ بھارت واپس آئے تھے، جس کے بعد ان کی فلم ’انگریزی میڈیم‘ بھی ریلیز ہوئی تھی جو کامیاب ثابت ہوئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here