امریکہ کی 23 ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے : ٹرمپ

0
107

واشنگٹن، 24 اپریل (اسپوتنك) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 23 امریکی ریاستوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آئی ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا’’ 23 ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ 46 ریاستوں کے مریضوں میں کورونا وائرس کی علامات میں کمی دیکھی گئی ہے‘‘

۔ صدر نے کہا کہ وہ جمعہ کے روز امریکی گوورنروں سے بات کریں گے ۔ امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ 16 ریاستوں میں اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کے سلسلے میں غور کیا جا رہا ہے ۔ ہم نے ملک میں تقریباََ 50 لاکھ ٹیسٹ کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنسلوانیا ریاست میں آٹھ مئی سے اقتصادی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی ۔ امریکہ کے جارجیا ریاست میں جمعہ سے دکانیں ، بیوٹی پارلر، فٹنس سینٹر اور ریستوران جیسے کاروبار کے ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔جان ہا پکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں جمعرات تک کورونا کے 856200 کیسز سامنے آئے ہیں اور یہاں اس سے 47200 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here