کورونا نے خواتین اور لڑکیوں کو بری طرح متاثر کیا: بلنکین

0
217

واشنگٹن، 9 مارچ : امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکین نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا سے خواتین بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور روزگار اور مالی عدم تحفظ کا سامنا کررہی ہیں۔

کورونا نے خواتین اور لڑکیوں کو بری طرح متاثر کیا: بلنکین

مسٹر بلنکین نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا ’’کووڈ۔ 19 وبا نے گزشتہ برس خواتین اور لڑکیوں کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے غیر متوقع چیلنج پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں رہنے کے حکم کے دوران معاشی اور روزگار کی عدم تحفظ میں اضافہ کے ساتھ گھریلو استحصال کے خطرات میں اضافے سے خواتین اور لڑکیوں پر اثر پڑا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مرکزی ستونوں میں سے ایک ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here