کورونا سے پوری دنیا میں 10.64 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر

0
100

دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اب تک 10.64 کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 23.25 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا کے 192 ممالک میں کورونا انفیکشن کی تعداد 10 کرور 64 لاکھ 75 ہزار 358 ہوگئی ہے اور 23 لاکھ 25 ہزار 383 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.70 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ تقریبا 464،941 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 47 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 14،016 مریض صحتیاب ہوئے، جس کی مدد سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 48 ہزار 521 ہوگئی ہے۔

وہیں سرگرم معاملے 4،984 کی کم ہوکر 1،43،625 رہ گئے۔ اس عرصے کے دوران 78 مریض فوت ہوگئے اور مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 158 ہوگئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here