اسرائیلی وزیر اعظم اور بحرینی ولی عہد میں رابطہ

0
111

بحرینی ولی عہد سلمان بن حمد کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ منامہ سے سرکاری میڈیا کے مطابق شہزادہ سلمان بن حمد نے اسرائیلی وزیراعظم کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ کا پیغام پہنچایا۔

اسرائیلی وزیر اعظم اور بحرینی ولی عہد میں رابطہ

ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق شہزادہ سلمان اور نیتن یاہو کا ایٹمی پروگرام سے متعلق مذاکرات میں علاقائی ممالک کی شرکت پر اتفاق ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے طبی شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ اور تعاون پر بات چیت کی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفق کیا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here