کانگریسی حکومت نے آسام کو بم ، بندوق میں جھونک دیا تھا – مودی

0
134

کوکراجھار ، (آسام) 01 اپریل : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ا س نے اپنے طویل دور حکومت میں آسام کو بم ، بندوق اور بلاکیڈ میں جھونک دیا تھا ، جبکہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے اس ریاست کوامن اوروقار کا تحفہ دیا ہے ۔

 کانگریسی حکومت نے آسام کو بم ، بندوق میں جھونک دیا تھا - مودی

مسٹر مودی نے یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ مجھے اطمینان ہے کہ سنہ 2016 میں بی ٹی آر میں امن و ترقی کا جو وعدہ ہم نے کیا تھا ، اس کے لئے انتہائی ایماندار کوشش کی ہے۔ کانگریس کے طویل دور حکومت نے آسام کو بم ، بندوق اور بلاکیڈ میں جھونک دیا تھا‘‘ ۔

انہوں نے کہا کہ آج بی ٹی آر میں وسعت آئی ہے اور ترقی کی نئی شروعات بھی ہوئی ہے۔ بوڈولینڈ کی پائیدار ترقی کے لئے ہمارا گر ہے امن ، خوشحالی اور سلامتی ۔ یہ انتخابات ’مہاجوت کے مہاجھوٹ ‘ اور ڈبل انجن کے مہا وکاس کے درمیان ہے۔ جس پارٹی کے لیڈروں نے کوکرا جھار کو تشدد کی آگ میں جھونک دیا تھا ، آج کانگریس نے اپنا ہاتھ اور اپنا مستقبل ان لوگوں کو تھما دیا ہے ۔ اس دور میں دہلی سے لے کر گوہاٹی تک کانگریس کی سرکاریں خاموش تماشا دیکھتی رہیں ۔ آج ہمت دیکھیں ، کانگریس ایک’ مہا جھوٹ‘ بنا کر ، ایک بار پھر کوکرا جھار سمیت پورے بودولینڈ علاقائی خطے کو دھوکا دینے کے لئے نکلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

اقتدار میں آنے پر آسا م میں ختم ہوگا سی اے اے : راہل

سونے کے کچھ ٹکڑوں کے لئے کیرالہ کے لوگوں کو دھوکہ دیا گیا : مودی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here