اقتدار کے لالچی ہیں کانگریس اور سی پی آئی (ایم) : نڈا

0
143

ترواننت پورم،4 فروری : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے کانگریس کے زیرقیادت متحدہ جمہوری اتحاد اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی زیرقیادت بائیں جمہوری اتحاد پر سخت حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں بدعنوان ہیں اور وہ اقتدار کے لالچی ہیں۔

یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے جو ریاست کے دو روزہ دورے پر ہیں ، نے کہا کہ یہ دونوں اتحاد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں کا کیرالہ کے لئے کوئی نظریہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اتحاد کیرالہ میں ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں ، لیکن بھارتیہ جنتاپارٹی کو ہرانے کیلئے دونوں ہی مغربی بنگال میں اکٹھے ہوگئے ہیں ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان لوگوں کا کوئی نظریہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیرالہ کورونا وائرس (کووڈ ۔19) پر قابو پانے میں ناکام رہا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں نصف کورونا وائرس کے کیسز صرف کیرالہ سے ہیں کیونکہ یہاں موثر سیاسی قیادت کا فقدان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کیرالہ میں آئندہ چند ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، جس کے بارے میں سیاسی پارٹیوں کے قائدین لوگوں کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here