تلنگانہ میں سردی کی لہر میں روزبروز اضافہ

0
118

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی لہر میں روزبروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔سردی،ریاست کے کئی اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہیں۔کئی افراد کا ماننا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ جاریہ سال سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔کئی مقامات پر صبح کی اولین ساعتوں میں کہر کی گھنی چادر دیکھی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں سڑکوں پر راستہ مناسب طورپر نظرنہیں آرہا ہے اور گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کئی افراد نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ اس کہر کے نتیجہ میں ان کو گاڑی کے سامنے والے حصہ کی لائٹس کھولنا پڑرہا ہے۔ریاست میں اس کہر کے نتیجہ میں اب تک کئی حادثات بھی ہوچکے ہیں۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد بھی شدید سردی سے متاثر ہے۔سردی کے نتیجہ میں کئی مقامات پر صبح اور شام کے اوقات میں پُرہجوم مقامات پر بھی لوگوں کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے۔شدید سردی کا اثر صبح میں چہل قدمی کرنے والوں پر بھی پڑا ہے جو صبح کے بجائے تقریبا دس بجے دن چہل قدمی کے لئے پارکس اور دیگر مقامات کارخ کررہے ہیں۔ سردی سے بچنے کیلئے لوگ گرم لحاف اور گرم کپڑوں کا استعمال کررہے ہیں۔ ان کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ سردی کے سبب سڑک پر سونے والے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here