سی ایم او پہنچے فیض اللہ گنج، ڈینگوکے ملے ۱۸ مریض

0
1481

لکھنؤ : ۔فیض اللہ گنج میں ڈینگو سے ایک عور ت کی موت کے دو دن بعد جمعہ کو سی ایم او ڈاکٹر نریندر اگروال نے کیشو نگر کا دورہ کیا۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے بات کی اور علاقہ کا جائزہ لیا اسی درمیان شہرمیں ۱۸ نئے مریض ملے جن کے علاج کے بندوبست کا دعویٰ کیا گیا۔

سی ایم او ڈاکٹر اگروال اور ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر کے پی ترپاٹھی کے ساتھ فیض اللہ گنج کے کیشورنگرکا دورہ کیا اور کئی گھروں کے حالت دیکھے ۔لوگوںکو ڈینگوکی بیماری سےبچاؤ اور روک تھام کے بارے میں بتایا۔

اس دوران محکمہ صحت کی ٹیم نے پورے علاقہ میں صفائی کرانے کے ساتھ اینٹی لاروا کا چھڑکاؤ کیا۔ لوگوں سےاپیل کی گئی کہ وہ صفائی کا دھیان رکھیں ۔ وہیں دوسری جانب فائٹ دی بائٹ مہم کے تحت صحت ملازمین نے ایک ہزار ۳۶۱ گھروںکا سروے کیا اور ۳۳ گھروں کو دفعہ ۱۸۸ کے تحت مچھرپیداکرنے والے حالات ملنے پر نوٹس جاری کیا۔

صحت ٹیموں نے اندرانگر، بالا گنج، روچی کھنڈ، کیشونگر، تکروہی، جانکی پورم اور راجہ بازار کا سروے کیا۔ جمعہ کو سی ایم او دفتر آئی رپورٹوںمیں ڈینگوکے ۱۸ مریض پائے گئے۔ کے جی ایم یو اور پی جی آئی سے آئی رپورٹ میں پتہ چلا کہ یہ مریض آشیانہ، وکاس نگر، چوک، بازار کھالا، اندرا نگر، گومتی نگر، بنگلہ بازار، کھدرا، اتریٹھیا، تکروہی، علی گنج، ملیح آباد، جانکی پورم، ڈالی با غ اور چارباغ میں پائے گئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here