بارہمولہ کے وانی گام پائین میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم جاری

0
110

سری نگر شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے وانی گام پائین علاقے میں جمعرات کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا تاہم فی الوقت کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعرات کی علی الصبح ضلع بارہمولہ کے وانی گام پائین کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم نے مشتبہ مقام کو گھیرے میں لیا تو وہاں پناہ لئے جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے گھیرے میں دو جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ میں کہا: ’بارہمولہ کے وانی گام پائین کریری میں تصادم شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here