وزیراعلی تلنگانہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک گھنٹہ میں ایک کروڑ پودے لگانے کا پروگرام،کامیاب بنانے چرنجیوی کی اپیل

0
94

 

Chiranjeevi appeals to make Telangana CM's one-hour planting program a success

حیدرآباد:  سابق مرکزی وزیر و تلگو فلموں کے مشہور اداکار چرنجیوی نے تلنگانہ کے وزیراعلی و ٹی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو کی 17فروری کو سالگرہ کے موقع پر ایک گھنٹے میں ایک کروڑ پودے لگانے کے پروگرام کوکامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔حکمران جماعت کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار جنہوں نے مسٹر راو کی سالگرہ کے موقع پر ایک گھنٹہ میں ایک کروڑ پودے لگانے کا نشانہ رکھا ہے کے پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کئی اہم شخصیات سامنے آئی ہیں۔چرنجیوی نے اس خصوص میں ایک ویڈیو پیام جاری کیا جس میں انہوں نے وزیراعلی کو پیشگی طورپرسالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے تمام سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیلئے سنتوش کمار کی جانب سے شروع کردہ گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیں اور تلنگانہ کو سرسبز بنائیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here