ارجنٹینا میں چین کی سائنوفام ویکسین کو ملی منظوری- Chinese cyanoform vaccine approved in Argentina

0
72

Chinese cyanoform vaccine approved in Argentina

بیونس آئرس: ارجنٹینا نے چین کی کورونا ویکسین ’سائنو فام ‘ کے استعمال کو منظوری دے دی ہے۔
لا نیشن اخبار نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
ملک کی نئی وزیر صحت کارلا ویزوٹی نے اتوار کے روز سائنو فام ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ۔
لا نیشیان کے مطابق ارجنٹینا کو اگلے جمعرات کو چینی ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں ملنے کی توقع ہے ، جو کہ پانچ لاکھ افراد (ہر شخص کو دو خوراکیں) کے لئے کافی ہوں گی۔
اس کے علاوہ ارجنٹینا کو مستقبل قریب میں روسی اسپوتنک ’وی ویکسین‘ کی ایک نئی کھیپ ملنے کی امید ہے۔
ارجنٹینا کو اس ماہ کے اوائل میں ہندوستان سے ’کوو ی شیلڈ‘ برانڈ نام کے تحت تیار کردہ آسٹر زینیکا / آکسفورڈ ویکسین کی 5،80،000 خوراکیں بھی ملی ہیں ۔
ارجنٹینا نے فائزر کی کووڈ -19 ویکسین کو بھی منظوری دے دی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here