چین مغربی ممالک کے لیے خطرہ ہے – بلنکن

0
162

امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے دعوی کیا ہے کہ چین مغربی ممالک کے لیے خطرہ ہے تاہم ہم کسی پر امریکہ اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالیں گے۔

چین مغربی ممالک کے لیے خطرہ ہے - بلنکن

برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خاجہ کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک جہاں ممکن ہو چین کے ساتھ کام کرسکتے ہیں تاہم بائیڈن حکومت چین کو عسکری اور فوجی اعتبار سے مغرب کے لیے خطرہ تصور کرتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ چین دوسری عالمی جنگ کے بعد تجارت کا بین الاقوامی توازن بگاڑ رہا ہے۔ وہ اس بین الاقوامی نظام کو کمزور کرنے کے درپے ہے جس سے ہمارا اور ہمارے اتحادیوں کا مفاد وابستہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کے اگر ہم عالمی توازن کے اپنے مثبت وژن کو حقیقت بنانے میں کامیاب رہے تو مقابلے کے میدان میں چین کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ دوسری جانب چین کی جانب سے اس تاثر کی تردید کی جاتی رہی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈبلیو ٹی او) اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جیسے عالمی اداروں کے طے شدہ ضوابط کا احترام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور سے چین اور امریکا کے مابین اقتصادی کھینچا تانی سرد جنگ کی شکل اختیار کرگئی اس حوالے سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف سفارتی محاذ پر سخت اقدامات کررہے ہیں اور ایک دوسرے کے سفارت کاروں اور کاروباری شخصیات پر پابندیاں بھی عائد کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فوج طاقت کا میانمار بے جا استعمال کررہی ہے: اینٹونی بلنکن

امریکا کی مزید 24 چینی شخصیات پر پاندیاں

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here