چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2943 ہوگئی

0
126

بیجنگ، 3 مارچ (سپوتنك) چین میں خوفناک کورونا وائرس سے 31 مزید افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2943 ہو گئی ہے۔

چین کی ہیلتھ کمیٹی نے منگل کو بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 80،151 ہو گئی ہے۔ 31 صوبوں سے ملنے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 47204 لوگوں ٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

قابل غور ہے کہ چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس ہبوئی کے شہر ووہان میں گزشتہ سال دسمبر میں سامنے آیا تھا اور تب سے لے کر اب تک اس خطرناک وائرس سے ابتک 2943 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔خیال رہے یہ وائرس دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here