وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کورونا میں مبتلا

0
143

میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ ’مجھے کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔‘

وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کورونا میں مبتلا

یوگی آدیتہ ناتھ نے کہا کہ ’کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر، میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہوں۔‘
اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ’ریاستی حکومت کی تمام سرگرمیاں عام طور پر چلتی رہیں گی۔‘

یوگی آدیتہ ناتھ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’جو لوگ حالیہ دنوں میں میرے ساتھ رابطے میں رہے ہیں، وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاط کریں۔‘

یوگی آدیتہ ناتھ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’جو لوگ حالیہ دنوں میں میرے ساتھ رابطے میں رہے ہیں، وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاط کریں۔‘

واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 72 ہزار 115 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 1 کروڑ 38 لاکھ 71 ہزار 321 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here