ایوان بالا کے چیئرمین کی ممبران سے ایوان میں موبائل استعمال نہ کرنے کی تنبیہ

0
124

نئی دہلی : راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے ایوان میں ممبران کو موبائل فون کا استعمال نہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایوان کی توہین سمجھا جائے گا بدھ کی صبح ایوان کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے ایوان کے ممبروں کو بتایا کہ ایوان میں موبائل فون کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ ممبران ایوان میں کارروائی کی ویڈیو موبائل فون پر بنا رہے تھے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے۔
انہوں نےاراکین کو ایوان میں موبائل فون استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان کے اقدار کے منافی ہے۔ جو ممبر ایسا کرتا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ممبر کے اس فعل کو ایوان کی توہین سمجھا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here