کورونا کیسزمیں ایک لاکھ سے زیادہ کی گراوٹ مگر ہلاکتیں چار ہزار سے متجاوز

0
115

نئی دہلی، 21 مئی : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی رفتار کم ہونے اورکورنا متاثرین کی نئے کیسزکے مقابلہ اس سے شفایاب ہو نے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ ایکٹیو کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کورونا کیسزمیں ایک لاکھ سے زیادہ کی گراوٹ مگر ہلاکتیں چار ہزار سے متجاوز

دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 14 لاکھ 82 ہزار 754 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک مجموعی طورپر19 کروڑ 18 لاکھ 79 ہزار 503 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئےجاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں2،59،591 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 60 لاکھ 31 ہزار 991 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران تین لاکھ 57 ہزار 295 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2،27،12،735 ہوگئی ۔ ملک میں کورونا وبا سے شفایابی کی شرح 87.25 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 1،01،953 سے گھٹ کر 30 لاکھ 27 ہزار 925 رہ گئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورانملک میں 4،209 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 291331 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here