Tuesday, May 13, 2025
spot_img
HomeMarqueeسی بی ایس ای بارہویں کے امتحانات ملتوی اور دسویں کے منسوخ

سی بی ایس ای بارہویں کے امتحانات ملتوی اور دسویں کے منسوخ

نئی دہلی ، 14 اپریل : مرکزی وزارت تعلیم نے کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر سی بی ایس ای(سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن) کلاس دسویں کے امتحانات منسوخ کردیئے اور بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔

سی بی ایس ای بارہویں کے امتحانات ملتوی اور دسویں کے منسوخ

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے آج عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کے بعد سی بی ایس ای بورڈ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ فیصلے کے مطابق دسویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

وزارت تعلیم کے مطابق ، بارہویں کے امتحانات کا نیا شیڈول یکم جون کو ملک میں کورونا کے حالات کو دیکھ کر تیار کیا جائے گا۔ طلباء کو شیڈول سے 15 دن پہلے امتحان کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 4 مئی سے 14 جون تک ہونے والے 12 ویں کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں جبکہ 4 مئی سے 14 جون تک ہونے والے دسویں کلاس کے امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular