کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعدادملک میں 1.5 لاکھ سے کم

0
76

نئی دہلی،6 فروری : ملک میں کورونا وائرس کی سست پڑتی رفتار کے درمیان اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافے سے ایکٹیو کیسز اب ڈیڑھ لاکھ رہ گئے ہیں ، جبکہ ایک ہفتہ کے اندر دوسری بار یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم رہی۔

دریں اثنا ملک میں اب تک 54 لاکھ 16 ہزار 849 لوگوں کو کوڈ 19 ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 11،713 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے کووڈ19متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ 14 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران 14،488 مریض صحتمند ہوئے ، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 10 ہزار 796 ہوگئی ہے۔ وہیں ایکٹیو کیسز 2870 سے گھٹ کر 1.48 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 95 مریض فوت ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 918 ہوگئی۔ اس سے قبل 2 فروری کو 94 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔

ملک کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 97.19 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.37 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.43 فیصد ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here