راہل گاندھی کو سیاح قرار دیتے ہوئےامت شاہ نے این آر سی کے نفاذ کا اشارہ دیا

0
205

کلکتہ : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا ہے کہ 2مئی کو مغربی بنگال کےلئے ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا اور سونار بنگلہ کی تعمیر کا آغاز ہوگا امیت شاہ نےایک بار پھر این آر سی کے نفاذ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے دراندازوں کو بھگانے کےلئے این آر سی بھی نافذ کیا جاسکتا ہے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل امیت شاہ اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں نے واضح لفظوں میں کہا تھا کہ اس وقت این آر سی کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

راہل گاندھی کو سیاح قرار دیتے ہوئےامت شاہ نے این آر سی کے نفاذ کا اشارہ دیا

راہل گاندھی کو سیاح قرار دیتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ بنگال میں وہ گھومنے کےلئے آتے ہیں ۔بنگال میں کئی مراحل کی پولنگ ہوچکی ہے مگر راہل بابا نظر نہیں آرہے ہیں ۔ایک ریلی سے خطاب کرکے این ڈی اے کی تنقید کی ہے۔انہیں معلوم نہیں ہے کہ این ڈی اے قوم پرستی میں یقین رکھتی ہے اور ہندوستان کو خود انحصار ی کی طرف لے جارہی ہے ۔

شاہ نے کہاکہ درانداز ہمارے نوجوانوں کی ملازمتیں اور غریبوں کا کھانا چھین رہے ہیں۔ اگر بنگال میں دراندازی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک کے لئے خطرہ ہوگا۔

دراندازی کے معاملے پر شاہ نے کہاکہ درانداز ہمارے نوجوانوں کی ملازمتیں اور غریبوں کا کھانا چھین رہے ہیں۔ اگر بنگال میں دراندازی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک کے لئے خطرہ ہوگا۔

انہوں نے شہریت کے معاملے پر ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نہیں چاہتی ہیں کہ متوا اور دیگر قبائلیوں کو شہریت نہیں ملنی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ ہم اقتدار میں آتے ہی شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں 70سال سے لوگ مقیم ہیں اور انہیں ہندوستانی شہریت نہیں ملی ہے ۔ وہ مہاجر کے طور پر زندگی گزاررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو ہندوستانی ہونے کی شناخت دینے کے ساتھ ساتھ ان کی باز آبادی کاری کےلئے بھی فنڈ مختص کیا ہے ۔ امیت شاہ نے کہاکہ بی جے پی بنگال میں 200سے زاید سیٹیوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنائے گی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here