سی اے اے: کانگریس زخمی تحریک کاروں کی لڑائی لڑے گی: پرینکا

0
99

اعظم گڑھ:12 فروری(یواین آئی)اعظم گڑھ کے قصبہ بلریا گنج میں شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین پر پولیس کی بربریت کے بعد بدھ کو متأثرین سے ملنے بلریا گنج پہنچی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ کانگریس سی اے اے مخالف اپنا احتجاج اور تحریک کاروں کی حمایت جاری رکھے گی۔


پولیس ایکشن متأثرہ خواتین کو دلاستہ دیتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’آپ لوگوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ہم اس ناانصافی کے خلاف ہیں۔یہ حکومت مکمل طور سے غریب مخالف ہے۔آپ کے پریشانیوں کو جاننا اور اسے ہر سطح پر حکومت کے سامنے اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے‘‘۔محترمہ گاندھی نے ملنے والی خواتین کے ساتھ آئے بچوں کو بھی پیاردیا۔

متأثرین سے ملاقات کے دوران پرینکا نے خواتین سے تقریباایک گھنٹے تک بات چیت کی اور ہر ایک کی بات کو سنا۔اعظم گڑھ جاتے وقت انہوں نے راستے میں رک کر طلبہ سے بھی ملاقا ت کی اور ان کے مسائل کو جانا۔محترمہ واڈرا تقریبا 1 بجے بلریا گنج پہنچیں اور ملاقات کے مقام سے 200 میٹر پہلے ہی گاڑی سے اتر گئیں۔

تاہم تھوڑی دیر کے لئے معاملہ اس وقت الجھ گیا جب پولیس نے کانگریس لیڈران اور میڈیا اہلکار کو جائے ملاقات پر جانے کی اجازت نہیں دی۔اس موقع پر کانگریس کارکنوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔اس وقت پرینکا کے ساتھ یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو،اجے رائے اور دیگر سینئر لیڈران موجود رہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here